ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبداللہ شفیق نے کیا کہا؟

ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبداللہ شفیق نے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ آسٹریلیا نے پاکستان سے زیادہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبداللہ شفیق نے کیا کہا؟

Webdesk

|

21 Oct 2023

بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 368 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 300 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

امام اور عبداللہ شفیق کی 134 رنز کی شراکت داری بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی، عبداللہ شفیق 64 اور امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

کپتان بابر اعظم 18 رنز پر ایڈم زمپا کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل 30 رنز پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد کو 26 رنز پر زمبا نے نشانہ بنایا، محمد نواز 14 اور اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ آسٹریلیا نے پاکستان سے زیادہ اچھی کرکٹ کھیلی، بولرز نے اچھی بولنگ ہیں کی تو ہماری ذمہ داری تھی کہ ٹیم کو میچ جتوائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اعتماد تھا ہم رنز بنا کر جیت سکتے ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم فنش اچھا نہیں کرپائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر کیچز سے فرق پڑا لیکن میں پھر کہوں گا ہم میچ اچھے سے فنش نہیں کرسکے۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!