ورلڈکپ میں وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر لوگوں نے پرائیویٹ میسیج کرکے گالیاں دیں: اسامہ

ورلڈکپ میں وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر لوگوں نے پرائیویٹ میسیج کرکے گالیاں دیں: اسامہ

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر لوگوں نے مجھے پرائیویٹ میسیج کرکے گالیاں دیں۔
ورلڈکپ میں وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر لوگوں نے پرائیویٹ میسیج کرکے گالیاں دیں: اسامہ

Webdesk

|

31 Jan 2024

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران  اسامہ میر نے کہا کہ ہم بھارت میں میچز کے دوران اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے جس کا افسوس ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر اسامہ میر نے بتایا کہ میں  آج تک جتنے بھی میچز کھیلا ان میں مجھ سے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ہی ڈراپ ہوا لیکن وہ ایک ایسا کیچ تھا جسے کوئی بھی پکڑ  سکتا تھا، اس کیچ کے بعد لوگوں کا ردعمل بے حد برا تھا، کہیں  لوگوں نے سوشل میڈیا پر میرے لیے برے الفاظ استعمال کیے تو کہیں پرائیویٹ میسیجز کرکے گالیاں دیں۔

اسامہ میر کا کہنا تھا کہ لوگ آپ کو ایک پرفارمنس سے ڈان بریڈ مین بنا دیتے ہیں لیکن ایک بری پرفارمنس سے یہی لوگ آپ کو پرچی اور نہ جانے کیا کیا بنا دیتے ہیں، پاکستانی عوام کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ ہم اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہیں نہ کہ کسی اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!