ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 62 رنز سے شکست دے دی۔
ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

|

21 Oct 2023

بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 368 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 45.3 اوورز میں 305 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

امام اور عبداللہ شفیق کی 134 رنز کی شراکت داری بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی، عبداللہ شفیق
64
اور امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم 18 رنز پر ایڈم زمپا کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل 30 رنز پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد کو 26 رنز پر زمبا نے نشانہ بنایا، محمد نواز 14 اور اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارکس اسٹونس اور کپتان پیٹ کمنز نے دو، دو جبکہ ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا۔

مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز  فراہم کیا۔1

وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ  پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

مچل مارش 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اسٹیو اسمتھ کو 7 رنز پر اسامہ میر نے آؤٹ کیا۔

مارنوس لبوشین 8 اور مچل اسٹارک 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آؤٹ آف فارم نائب کپتان شاداب خان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں اچھی بیٹنگ نہیں کر سکے مختلف کمبی نیشن آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج ہماری کوشش ہوگی کہ جلد وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا پر دباؤ بڑھائیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے مگر بیٹنگ سے بھی خوش ہیں اور تمام کھلاڑی میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان:

بابر اعظم (کپتان) امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، اسامہ میر، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف

آسٹریلیا:

پیٹ کمنز (کپتان) مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشن، جوش انگلس، گلین میکس ویل، مارکو اسٹوینس، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا۔

واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں پاکستان تین میں سے دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا کو تین میں سے صرف ایک میں فتح ملی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

میگا ایونت میں دونوں ٹیمیں 10 بار مدمقابل آ چکی ہیں جس میں 6 بار آسٹریلیا جب کہ 4 بار پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!