فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد

فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد

Webdesk

|

21 Oct 2023

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت آسیان سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطین میں جاری عسکری کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے، فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے، ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔

 

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!