کوشش ہے کراچی کو کرائم فری بنایا جائے، حارث نواز

کوشش ہے کراچی کو کرائم فری بنایا جائے، حارث نواز

سندھ کے نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کراچی کو کرائم فری بنایا جائے۔
کوشش ہے کراچی کو کرائم فری بنایا جائے، حارث نواز

|

21 Oct 2023

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے جو ممکن ہوا کریں گے۔

حارث نواز نے غیر قانونی طور پر رہائش بذیر غیر ملکیوں کے بارے میں کہا کہ یکم نومبر سے ان کو بے دخل کریں گے، دنیا میں کہیں بھی غیر قانونی طور پر رہنے کی اجازت نہیں۔

 

نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کو بے دخل کیا جائے گا، حکومت نے 31 اکتوبر تک غیر ملکیوں کو واپس جانے کا موقع دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں سے متعلق نادرا اور پولیس افسران کی ٹیم بنائی ہے، جو لوگ پکڑے جائیں گے متعلقہ ٹیم ان کی دستاویز چیک کرے گی۔

حارث نواز نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی ہمارے بچوں کیلیے خطرناک ہے، گٹکا ماوا، آئس و دیگر منشیات کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، غیر قانونی پیٹرول کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

نگراں وزیر داخلہ نے بتایا کہ ماڑی جلبانی واقعہ مرنے والوں کے لواحقین کو 80 لاکھ فی کس امداد دیں گے، زخمیوں کو 20، 20 لاکھ روپے امداددی جائے گی۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!