بجلی کے کم استعمال پر بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
Web Desk
|
7 Dec 2023
تفصیلات کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور جنریشن کمپنی بلاک 2 کے ٹیرف سےمتعلق سماعت ہوئی ، جس میں نیپرا نے کہا کہ ہم تقسیم کارکمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، اتھارٹی غلط بھیجے گئے بلوں کے معاملے کو غور سے دیکھےگی۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ صارفین کو بھیجے گئے اضافی بلز واپس کرائیں گے، ہم نے 2 تقسیم کارکمپنیوں کوخط لکھےہیں مزید بھی لکھ رہےہیں، خراب میٹر کی تبدیلی ممکن ہے، ایک دن کے حکام نے مزید کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ایک عوامی سماعت رکھیں گےاس کےبعدفیصلہ ہوگا، ڈسکوزمیں میٹرکی دستیابی بھی بڑا ایشوہے، ڈسکوز میں ایچ آر کی کمی کو حکومت پورا کرے گی۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ڈسکوزکےبلنگ کاطریقہ کاردرست نہیں، اووربلنگ سے بچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے، ان سارے مسائل کا حل ڈسکوزکی نجکاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ رپورٹ میں بجلی کمپنیوں سےمتعلق بہت سےمسائل سامنےآئےہیں ، اتھارٹی نےریڈنگ کے دوران بل پر میٹر کی تصویر کی شرط لگائی، ڈسکوز نے اس میں بھی مسائل کھڑےکیے، پہلے بھی تجویزدی اب بھی دےچکے ڈسکوزکی نجکاری کی جائے۔اندر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
Comments
0 comment