• اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ
    • نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات
    • توشہ خانہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 ،14 سال قید کی سزا
    • کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی
 
  • 17:59 PM

    ہم اسمبلی کو مانتے ہی نہیں، ایوان نہیں چلنے دیں گے، جنید اکبر


  • 12:41 PM

    اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ


  • 12:27 PM

    نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات


  • 12:23 PM

    توشہ خانہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 ،14 سال قید کی سزا


  • 12:16 PM

    کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی


6 months ago

ہم اسمبلی کو مانتے ہی نہیں، ایوان نہیں چلنے دیں گے، جنید اکبر

ہم اسمبلی میں قانون سازی کریں گے

سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے امیدوار جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہم اسمبلی میں قانون سازی کریں گے اور نہ کرنے دیں گے، ہم اسمبلی کو نہیں مانتے، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ہم یہاں مفاہمت یا بات کرنے نہیں آئے اور نہ ہی اس ایوان کو چلنے دیں گے۔

جنید اکبر نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی شاہ کو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ شاہ میں آپ کو اپنی اور اپنی پارٹی کی طرف سے اس مقبوضہ اسمبلی میں الیکشن کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

7 months ago

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹوں کی شکایتیں زیادہ ہیں جس کے بعد تمام مالیت  کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے کرنسی نوٹ بین الاقوامی سیکیورٹی فیورچرز کے ساتھ ہوں گے۔

 

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا بتانا ہے کہ نئے نوٹ کی ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا، نوٹوں کو نئے سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن فریم ورک شروع ہوچکا ہے امید ہے یہ مارچ تک مکمل ہوگا۔

ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

7 months ago

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات

اسلام آباد : نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ کے مابین وزارت خارجہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات کے بعد وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

گذشتہ رات ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، ایرانی وزیر خارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

7 months ago

توشہ خانہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 ،14 سال قید کی سزا

راولپنڈی : توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا سنادی گئی اور دونوں کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے 10 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

سماعت میں عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کو14،14 سال قید کی سزا سنادی اور بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

 

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی ،اہلیہ پر 787 ملین جرمانہ بھی عائد کردیا۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی ، عدالت نے استفسار کیا آپ کا342 کا بیان کہاں ہے؟ تو بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا بیان میرے کمرے میں ہے، مجھے تو صرف حاضری کیلئے بلایا تھا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ فوری طور اپنا بیان جمع کرادیں اور عدالتی وقت خراب نہ کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آپ کو کیا جلدی ہے،کل بھی جلدی میں سزاسنادی گئی، وکلا ابھی آئے نہیں، وکلا آئیں گے تو ان کو دکھاکرجمع کراؤں گا، میں صرف حاضری کیلئے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی یہ کہہ کرکمرہ عدالت سے چلے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کے جانے کے بعد جج نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کا فیصلہ سنایا۔

توشہ خانہ کیس کا پس منظر

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ سےتحائف کو فروخت کرنے کا الزام ہے، چار اگست دوہزار بائیس کو اسپیکر قومی اسمبلی نے توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا۔

محسن شاہ نواز رانجھا سمیت پی ڈی ایم کے پانچ ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر سے درخواست کی تھی، جس میں آرٹیکلز باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہلی کا مطالبہ کیا گیا۔

سات ستمبر دوہزار بائیس کو بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب دیا، جس میں بتایا گیا کہ دوہزار اٹھارہ سے دوہزار بائیس تک اٹھاون تحائف موصول ہوئے، جنہیں باقاعدہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کرکے خریدا۔

اکیس اکتوبر دوہزار بائیس کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا، فیصلہ میں کرمنل کمپلینٹ فائل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

پندرہ دسمبر دوہزار بائیس کو توشہ خانہ فوجداری کیس ایڈیشل سیشن جج ظفر اقبال نے قابل سماعت قراردیا، جس کے بعد نو جنوری دوہزار تئیس کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس دوبارہ قابل سماعت قرار دیا، جہاں ستائیس سماعتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی ایک دفعہ بھی پیش نہیں ہوئے.

دس مئی دوہزار تئیس کو نیب حراست میں عمران خان کو پولیس لائنز سے عدالت لایا گیا اور فرد جرم عائد ہوئی، بارہ جولائی دوہزار تئیس کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کا اہم مرحلہ شروع ہوا۔

پانچ اگست کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

بعد ازاں انتیس اگست دوہزار تئیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا معطل کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔

7 months ago

کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

سبی : کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، الیکشن کمیشن نے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

 

حکام کے مطابق جناح روڈ پر واقع ٹریفک بوتھ پر دستی بم حملے میں اہلکار محفوظ رہے۔

پیپلز پارٹی رہنما حاجی علی مدد جتک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نےدستی بم پھینکا، میرے گارڈزز خمی ہوئے ہم ایسے پٹاخوں سے ڈرنے والے نہیں، الیکشن میں کامیاب ہو کر لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف الیکشن قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔