ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
|
21 Oct 2023
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں پاکستان کی نیشنل پولیو لیبارٹری کے ذرائع کے مطابق حب، لاہور اور پشاور سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں ٹائپ ون ایچ وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) کی موجودگی کا پتا چلا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقہ شاہین مسلم ٹاون کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، شاہین مسلم ٹاون سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 20 ستمبر کو لئے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پشاور کے سیوریج میں 14 ویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، شاہین مسلم ٹاون پشاور کے پولیو وائرس کا جنیاتی تعلق لاہور سے ہے۔
لاہور کے علاقہ ملتان روڈ سٹیشن کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، ملتان روڈ لاہور سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 22 اگست کو لیا گیا تھا، رواں سال لاہور کے سیوریج میں پانچویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب سے ساتواں سیوریج سیمپل پولیو پازیٹو ہوا ہے، اس پولیو وائرس کا جنیاتی تعلق نرے خوڑ پشاور سے ہے۔
اس کے علاوہ ضلع حب کے علاقہ جمعہ بازار پل کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حب کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 20 ستمبر کو لیا گیا تھا، ضلع حب کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
ذرائع وزارت صحت نے مزید بتایا کہ رواں سال بلوچستان کے سیوریج میں تیسری بار پولیو پایا گیا ہے، حب کے سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی سہراب گوٹھ کراچی ایسٹ سے ہے۔
Comments
0 comment