فیفا کلبز ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ ہولڈرز کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

فیفا کلبز ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ ہولڈرز کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

سعودی عرب نے فیفا کلب ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ ہولڈرز کو بڑی سہولت دیتے ہوئے انہیں ای ویزے دینے کا اعلان کیا ہے۔
فیفا کلبز ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ ہولڈرز کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

Webdesk

|

7 Dec 2023

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب رواں ماہ 12 سے 22 دسمبر تک فیفا کلبر ورلڈ کپ کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے۔ ایونٹ کے تمام میچز جدہ شہر کے دو اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے مملکت نے بڑی سہولت دیتے ہوئے انہیں ای ویزے دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یہ انتظام وزارت خارجہ اور سپورٹس کے تعاون سے کیا ہے جس کا مقصد فٹبال کے شائقین کو سعودی عرب کے سفر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

مانچسٹر سٹی (برطانیہ)، فلومینینس (برازیل)، الاتحاد (سعودی)، الاھلی (مصر)، آکلینڈ سٹی (نیوزی لینڈ)، کلب لیون (میکسیکو)، اور ارووا ریڈ ڈائمنڈز (جاپان) کے درمیان فیفا کلبز ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے میچز پرجوش ماحول میں دیکھے جائیں گے۔

ان ممالک کے باشندوں کو مملکت پہنچنے پر ای وزٹ ویزے کی سہولت میسر ہوگی جب کہ اس کے علاوہ انہیں دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

 کلبز ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے ای ویزے کی درخواست visa.mofa.gov.sa  پر دے سکتے ہیں۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!