’ایسی بولنگ تو ٹیپ بال میں بھی نہیں ہوتی‘
|
21 Oct 2023
بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا۔
مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے پانچ اور حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کی بولنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ ایسی بولنگ تو ٹیپ بال میں بھی نہیں ہوتی۔
باسط علی نے کہا کہ پاکستانی بولرز کے لیے لمحہ فکریہ ہے ہر کوئی اپنے لیے کھیل رہا ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں غلطیاں کریں گے تو میچ بچانا مشکل ہوجائے گا، بابر اعظم کی کپتانی میں خامیاں نظر آئیں۔
Comments
0 comment