افغان مہاجرین کو ملک واپس بھجوانے کی درخواست کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

افغان مہاجرین کو ملک واپس بھجوانے کی درخواست کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

سندھ ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین کی ملک واپس بھجوانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔
افغان مہاجرین کو ملک واپس بھجوانے کی درخواست کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

Webdesk

|

1 Dec 2023

سندھ ہائیکورٹ میں افغان مہاجرین کی ملک واپس بھجوانے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سماجی کارکن ہیں یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئےکہ آئین میں پاکستانی شہریوں کے حقوق کی بات ہے افغان شہریوں کی نہیں ،جسٹس امجد علی سہتو  نے ریمارکس دیئےکہ اس معاملے میں پولیس کے پاس جائیں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

درخواست سماجی کارکن شیماء کرمانی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!