دلچسپ و عجیب 17 Hours Ago ترکیہ، بچپن میں بسکٹ چرانے والے شخص نے دکاندار کو معافی نامہ اور پیسے بھیج دیے
Webdesk
|
28 Dec 2023
ترکیہ کے شہر انقرہ میں ایک دکاندار کو ڈاکیے نے خط لاکر دیا جس پر اُس کی دکان کا پتہ اور نام درج تھا۔
دکاندار نے جب اسے کھولا تو اُس میں پانچ سو لیرا 500 لیرا جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 4800 روپے بنتے ہیں موجود تھے۔
پیسوں کے ساتھ ایک پرچے پر تحریری بھی تھی جس میں اُس شخص نے لکھا کہ ’جب میں چھوٹا تھا تو دوست کے ساتھ مل کر آپ کی دکان سے ہم نے کئی بار بسکٹس اور چاکلیٹس چرائی ہیں‘۔
خط بھیجنے والے نے لکھا کہ ہمیں اُن چیزوں کی رقم کا اندازہ نہیں اس لیے کچھ رقم بھیج رہے ہیں، جس کو قبول کر کے آپ ہمیں معاف کردیں۔
دکاندار نے یہ خط پڑھنے کے بعد اطراف میں اپنے دیگر دکانداروں کو دکھایا اور اس خط کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔ اُس نے کہا کہ ’جس شخص نے بھی یہ خط بھیجا میں اُس سے ملنا چاہتا ہوں تاکہ پیسے واپس کر کے اُس کی حوصلہ افزائی کروں‘۔

Comments
0 comment