کراچی جل رہا ہے مررہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، عرشی شاپنگ سینٹر کی متاثرہ رہائشی خاتون پھٹ پڑی

کراچی جل رہا ہے مررہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، عرشی شاپنگ سینٹر کی متاثرہ رہائشی خاتون پھٹ پڑی

کراچی : عائشہ منزل پر عرشی شاپنگ سینٹر کی متاثرہ رہائشی خاتون پھٹ پڑی اور کہا کراچی جل رہا ہے مررہا ہے کوئی پوچھنےو الا نہیں۔
کراچی جل رہا ہے مررہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، عرشی شاپنگ سینٹر کی متاثرہ رہائشی خاتون پھٹ پڑی

Webdesk

|

7 Dec 2023

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل پر واقع عرشی شاپنگ سینٹرمیں  لگنے والی آگ سے کئی افراد بے گھر ہوکر سڑک پر آگئے، مکینوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔

اس صورتحال میں عرشی مال کی متاثرہ رہائشی خاتون پھٹ پڑی اور روتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دہنے والا شہر یتیم ہے، یہاں کوئی گھر محفوظ نہیں گیس نہیں آتی مگر کراچی والے پورا بل بھرتے ہیں، بجلی کے ایکسٹرا بل بھرتے ہیں، کراچی جل رہا ہے مررہا ہے کوئی پوچھنےو الا نہیں۔

 

رہائشی خواتین کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی امداد نہیں چاہیے، ہمیں ہمارے گھروں میں جانے دیا جائے، اپارٹمنٹس میں نہیں جانے دیا جارہا۔

متاثرین نے کہا کہ عمارت سیل کیوں ہے ؟ کل سے خیموں میں بیٹھے ہوئے ہیں، سرد موسم میں مریضوں کی دوائیاں، بچوں کے کپڑے اور دیگر ضروری اشیا کیلیے محتاج ہیں۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ بھاری بھرکم ٹیکس لئے جاتے ہیں لیکن کوئی والی وارث نہیں، انتظامیہ اپنی کارروائی تیز کرے، ہمیں گھروں تک رسائی دے۔

خیال رہے کراچی کےعلاقےعائشہ منرل پرشاپنگ مال میں آتشزدگی سےعمارت کھنڈرمیں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد عمارت کو سیل کردیاگیا ہے۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!