’دبئی میں دنیا کا سب سے بلند واکنگ ٹریک‘
|
21 Oct 2023
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والا یہ رہائشی ٹاور الکفاف علاقے میں شیخ زاید سٹریٹ پر واقع ہے۔
الامارات الیوم نے اس حوالے سے بتایا کہ اسکائی ٹریک سطح ارض سے 157 میٹر کی بلندی پر واقع اور 365 میٹر طویل واکنگ ٹریک اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکائی ٹریک پر چہل قدمی کرنے والے دبئی کے بہترین اور قابل دید مقامات کے مناظر سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
اپنی صحت کا خیال رکھنے والوں کے لیے یہ منفرد تجربہ روایتی فٹنس جم سے مختلف ہے۔
گروپ کے سی ای او ھشام القاسم نے کہا کہ ریاست دبئی میں نئے بین الاقوامی ریکارڈ کا اضافہ ہونا خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے برج خلیفہ، زعبیل پارک، اولڈ دبئی، دبئی فریم، خلیج عرب اور الشیخ زاید سٹریٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب دبئی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، رہائشی اب پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کے لیے کرایہ ’فیس ریڈنگ‘ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے بعد پلاسٹک کارڈز، ٹکٹ، کریڈٹ کارڈز اور ’نول‘’کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اتھارٹی کی جانب سے فیس ریڈنگ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کے پروگرام کا تعارف جیٹکس 2023 میں کرایا جارہا ہے، جیٹکس 2023 دبئی ورلڈ کمرشل سینٹر میں جاری ہے۔
ادارے کے ڈائریکٹر صلاح المرزوقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کے لیے کرائے کی ادائیگی کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا رہے ہیں۔
Comments
0 comment