توانائی اور غذائی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پاکستان میں غربت میں اضافے کا سبب قرار

توانائی اور غذائی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پاکستان میں غربت میں اضافے کا سبب قرار

اسلام آباد : میکروپاورٹی آؤٹ لک رپورٹ میں توانائی،غذائی اشیاکی بڑھتی ہوئی قیمتیں پاکستان میں غربت میں اضافے کا سبب قرار دے دیا گیا۔
توانائی اور غذائی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پاکستان میں غربت میں اضافے کا سبب قرار

Webdesk

|

21 Oct 2023

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کیلئے میکرو پاورٹی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سےمتعلق غیریقینی صورت حال کےسبب اعتماد بھی کمزور ہوسکتا ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی ،غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتیں غربت میں اضافےکا سبب ہیں، غربت میں اضافےکی وجہ اشیائےخوردونوش ،توانائی کی ریکارڈ بلندقیمتیں ہیں اور کمزور لیبر مارکیٹس اور سیلاب کے نقصانات بھی غربت کی وجہ ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نمایاں مثبت شرح نمو کے بغیر خوراک ،توانائی کی بلندقیمتیں قوت خریدبہترنہیں بناسکتیں، اُجرت اور روزگار کی خراب صورتحال اورمہنگائی نےقوت خرید کو شدید متاثر کیا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد رہنےکی توقع ہے، بلند پیٹرولیم لیوی اور انرجی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سےسماجی،اقتصادی عدم تحفظ میں اضافہ ہوگا۔

آؤٹ لک رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ 2023 میں پاکستان کےزرمبادلہ ذخائرمحض ایک ماہ کی امپورٹ کےمساوی بھی رہے، زرمبادلہ ذخائراگلےمالی سال کےدوران ایک ماہ کی درآمدات سےبھی کم رہنےکی توقع ہے جبکہ درآمدات پرمسلسل کنٹرول کی ضرورت اوراقتصادی بحالی میں مشکلات ہوں گی۔

عالمی بینک کے مطابق سال 2024 کے دوران شرح نمومیں بحالی کیساتھ غربت کم ہوکر37.2فیصدرہنےکی توقع ہے جبکہ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بتدریج بڑھ کرجی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، معیشت میں سست روی،مہنگائی،سیلاب کی تباہی نےغریب گھرانوں متاثرکیا ہے۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!