دو دن اضافے کے بعد ڈالر پھر سستا ہوگیا

دو دن اضافے کے بعد ڈالر پھر سستا ہوگیا

کراچی: روپے کے مقابلے میں دو دن مسلسل اضافے کے بعد آج امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دو دن اضافے کے بعد ڈالر پھر سستا ہوگیا

|

21 Oct 2023

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1 روپے 48 پیسے اضافہ دیکھا گیا جبکہ یہ 278.81 روپے پر بند ہوا۔ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلیے ڈالر 279.10 روپے میں فروخت کیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 280 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے میں قدر میں تین روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چار روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

 

ڈالر کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں جس کے نیتجے میں اس کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ دو روز ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا تاہم آج پھر اس میں کمی ہوگئی۔

گزشتہ روز فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیز میں ریکارڈ 220 ملین ڈالر جمع کروائے گئے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز میں اکتوبر کے 17 دن میں ریکارڈ 220 ملین ڈالر جمع ہوئے جبکہ صرف آج کے ہی دن 25 ملین ڈالر جمع کروائے گئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ نہ ہونے کی برابر رہی، ستمبر میں 126 ملین کمرشل بینکوں کے ذریعے اسٹیٹ بینک میں سرینڈر کیے گئے تھے، امپورٹرز کی جانب سے ایل سیز کیلیے ڈالر میچور کروانے پر انٹر بینک میں تھوڑی ڈیمانڈ بڑھی۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر مزید کمزور ہوگا اور 250 روپے تک جائے گا، پہلی بار ایکسپورٹرز کی جانب سے فاروڈ ڈٰیلنگ کی جا رہی ہے، ایکسپورٹرز کے ایڈوانس سودوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ڈالرز آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، افغانستان واپس جانے والے افغانی بھی کچھ ڈالر خرید رہے ہیں، صرف ان افغانوں کو ڈالر مل رہا ہے جن کے پاس قانونی دستاویز ہیں۔

Comments

https://dp01.sidat.digital/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!